چین، کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر دلچسپ سزا

بیجنگ: چین میں کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انوکھی سزا دی جارہی ہے، چینی حکام نے ایس او پیز کو روندنے والوں کی سڑکوں پر پریڈ کرادی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے جنوبی علاقے میں کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی حکام نے سڑکوں پر پریڈ کرادی۔ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پریڈ کرتا دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

کورونا کے حفاظتی لباس میں ملبوس افراد کے گلے میں پلے کارڈز لٹکے ہوئے تھے جس پر ان کے نام اور تصاویر تھیں۔ حکام کے مطابق پریڈ کا مقصد لوگوں کی جانب سے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی حوصلہ شکنی اور تنبیہہ تھا۔
پریڈ کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کورونا کی خلاف ورزی پر پریڈ کرانے کے فیصلے پر چینی حکام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

chinaCovid 19 rule breakانوکھی سزا