بیکری، کریانہ، دودھ، گوشت کی دکانیں شام 7 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری

کراچی: سندھ کے محکمہ داخلہ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ نے کورونا ایس اوپیز کے تحت 9 سے 16 مئی تک نئی پابندیاں عائد کی ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاحتی، تفریحی مقامات عید کی تعطیلات میں بند رہیں گے، 9 تا 16 مئی شہریوں کی نقل وحرکت محدود رہے گی اور صوبے میں تمام کاروبار، مارکیٹیں 9 تا 16 مئی بند رہیں گی تاہم بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ نجی گاڑیوں، ٹیکسی میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی، ریسٹورنٹس صبح 5 سےشام 7 بجے تک کھلے رہیں گے، عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہوں گے، بیکری، کریانہ اسٹور، دودھ، گوشت سبزی کی دکانیں صبح 5 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، ریسٹورنٹ کو صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی، بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون شہر، انٹرسٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 16مئی تک بند رہیں گی۔

9 to 16 MayCovid 19notificationsindh govtSOP's