کورونا وبا، پی پی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی انتقال کر گئے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی خان کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔
اہل خانہ نے اُن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جام مدد علی کورونا وبا سے متاثر ہونے کے باعث کئی ہفتوں سے زیر علاج تھے۔
اہل خانہ کے مطابق جام مدد علی کو گزشتہ ماہ کورونا کی شکایات کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، وہ کورونا سے صحت یاب تو ہوگئے لیکن وبا سے ان کے پھیپھڑے بری متاثر ہوئے تھے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کے متاثر ہونے پر قریباً ایک ماہ سے زائد وقت سے جام مدد نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جام مدد علی ایک بہترین انسان اور اچھے دوست تھے، ہم ایک مخلص ساتھی سے محروم ہوگئے، اللہ پاک ان کے درجات کو بلند فرمائیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی رہنما جام مدد علی کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Covid 19Jam Madad Ali Death