اسلام آباد: پاکستان بھر میں فعال کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 242 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 376 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 242 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 17 ہزار 086 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 30 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 923 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 343، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 856، خیبرپختونخوا 40 ہزار 148، اسلام آباد میں 20 ہزار 967، بلوچستان میں 16 ہزار 033، آزاد کشمیر 4 ہزار 572 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 332 تعداد ہوگئی۔