کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی وزیراعظم سے ملاقات، اعزازی شیلڈ سے نوازا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستانی کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے طلحہ احمد کے کام کی تعریف کی، اعزازی شیلڈ سے نوازا اور ٹیبلیٹ انعام میں دیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کامیاب کونٹینٹ کی تعریف کی اور ان کے ٹیلنٹ کی اعتراف میں اعزازی شیلڈ دی۔
وزیراعظم نے طلحہ احمد کو ذاتی طور پر الیکٹرانک ٹیبلیٹ بھی دیا اور کہا کہ پاکستان میں نہ صرف نوجوان بلکہ بچے بھی آج کی دنیا میں اپنی صلاحیت منوانے رہے ہیں۔
طلحہ احمد پاکستانی قوم کی لامحدود استعداد کی ایک مثال ہے، طلحہ احمد نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پذیرائی اور حوصلہ افزائی پر ان سے اظہار تشکر کیا۔

 

Content CreatorMeetsPM Shehbaz SharifTalha Ahmed