آرمی چیف نے کراچی واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ دنوں کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کی تحقیقات کریں، تمام حقائق کو سامنے لاتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ پیش کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے کراچی سیاسی سرگرمیوں کا گڑھ بنا ہوا ہے، اتوار کے دن پی ڈی ایم اے کا جلسہ منعقد ہوا تھا، جلسے کے اگلے روز کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں انھیں ضمانت پر رہا کر دیا۔
یاد رہے کہ آج بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ ہوا، میں اس پر شرمندہ ہوں اور منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں۔

آرمی چیف