دُنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، جنرل ندیم رضا

کاکول: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 62 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 11 ویں مجاہد کورس، 17 ویں لیڈی کیڈٹس کورس اور سیکنڈ بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، سری لنکا، عراق، مالدیپ اور نیپال کے کیڈٹ بھی فارغ التحصیل کیڈٹوں میں شامل تھے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پریڈ کا جائزہ لیا اور ممتاز کیڈٹوں کو ایوارڈز دیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی کیڈٹس میں 2 سری لنکن کیڈٹس شامل ہیں، جو پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہونے والی پہلی سری لنکن کیڈٹس ہیں، کے پی میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے 18 کیڈٹس بھی شامل ہیں جب کہ بلوچستان کے 60 کیڈٹس ہیں۔
جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار رکھیں، پاکستان فروغ امن کے لیے کوشاں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کردارادا کررہا ہے، قوم دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف متحد ہے، دنیا پاکستان کی فروغ امن کی کوششوں کو تسلیم کرے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

Chairman Joint staff committeeGeneral Nadeem RazaIndiaoccupied KashmirPakistan