سڈنی: عمدہ گیند بازی اور بلے بازی کے سبب نیوزی لینڈ کو کئی فتوحات سے ہمکنار کرنے والے سابق اسٹار آل راؤنڈر کرس کیرنز فالج کی زد میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر کرس کیرنز پر فالج کا حملہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرس پر فالج کا حملہ اس وقت ہوا جب آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ان کے دل کا آپریشن جاری تھا۔
کرس کیرنز کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آل راؤنڈر کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم ان کی صحت کی بحالی میں طویل وقت لگے گا۔
خیال رہے کہ کرس کیرنز 1989 سے 2006 میں بہترین کیوی آل راؤنڈر تھے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے لیے 62 ٹیسٹ، 215 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے۔