کراچی: عذرا پیچوہو نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشیاں منڈیاں لگنے سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ کورونا کیسز کم نہیں ہوئے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جتنے ٹیسٹ ہورہے ہیں، اس کے 22 فیصد مثبت آرہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف خاطرخواہ اقدامات نہیں کیے گئے اور جیسا لاک ڈاون کررہے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑرہا کیونکہ حفاظتی اقدامات پر بہت ہی کم لوگ عمل کررہے ہیں۔
عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔