شنگھائی: بلی اپنے مالک یا مالکن کو کوئی بات سمجھانے کے لیے صرف ‘میاؤں میاؤں’ ہی کرتی ہے۔
بلی کی میاؤں میاؤں کو سمجھنے کے لیے حال ہی میں ایمازون کے سابق انجینئر نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو بلی کی آواز کا ترجمہ کرتی ہے۔
اس ایپ کا نام ‘میوٹاک’ ہے جب کہ ایپ بنانے والے انجینئر کا کہنا ہے کہ یہ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جو پالتو بلی اور اس کے مالک کے لیے بہت معاون ثابت ہوگی۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلی جب میاؤں میاؤں کرتی ہے تو اس کے قریباً 9 مختلف ارادے ہوتے ہیں اور وہ ان ارادوں کے اظہار کے لیے مختلف انداز سے میاؤں میاؤں کی آواز نکالتی ہے، ان 9 ارادوں میں ‘میں بھوکی ہوں’، ‘مجھے تکلیف ہورہی ہے’ وغیرہ شامل ہیں۔
اس ایپ کو ایپل اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد مالک کو ایپ کے ذریعے بلی کی آواز کو ریکارڈ کرنا ہوگا اور پھر یہ ایپ بلی کی آواز کا ترجمہ کرے گی۔