سعودی عرب میں اونٹنیوں کا مقابلۂ حسن

ریاض: خوبصورت ترین اونٹنی کا اعزاز پانے والی کون خوش نصیب ہوگی، اس سلسلے میں سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز فیسٹیول میں اونٹنیوں کے مقابلۂ حسن کا آغاز ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض میں کنگ عبدالعزیز کیمیل فیسٹیول جاری ہے جس میں ہر برس کی طرح امسال بھی کورونا وبا کے باوجود لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔
اس فیسٹیول کا سب سے دلچسپ حصہ اونٹنیوں کے درمیان ہونے والا مقابلہ حسن ہے۔ اس مقابلے کے فاتح اونٹنی کے مالک کو 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر انعام دیا جاتا ہے۔

مقابلہ حسن میں اونٹنی کی خوبصورتی کا معیار لمبے اور لٹکے ہوئے ہونٹ، بڑی ناک اور کوہان کی شکل ہے تاہم کچھ برسوں سے مصنوعی طریقے سے حسن میں اضافہ کیے جانے کا انکشاف ہے۔
اس لیے منتظمین اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد مقابلے میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں، اس سال بھی 40 کے لگ بھگ اونٹنیوں کو خوبصورتی کے لیے بوٹوکس انجکشن لگانے پر نااہل قرار دیا گیا۔
مقابلے میں شرکت کی خواہش مند اونٹنیوں کا ماہرین نے ان کی ظاہری شکل و صورت اور چلنے کے انداز کا معائنہ کیا۔ پھر جدید ایکسرے اور 3 ڈی الٹرا ساؤنڈ سے سر، گردن اور دھڑ کے عکس لیے اور جینیاتی معائنے سمیت خون کے ٹیسٹ کیے گئے۔

CamelKing Abdul Aziz Festivalsaudia arabia