لاہور: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل کے حامل اولمپیئن ارشد ندیم ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔
پنڈلی میں معمولی کھچاؤ کی وجہ سے ڈاکٹر نے بھرپور ٹریننگ سے منع کردیا، ارشد ندیم اب سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ارشد ندیم کو اب ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
ارشد ندیم اب 15 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہورہے ہیں، جہاں وہ پولینڈ میں 15 اگست کو ہونے والی لیگ کی تیاری کریں گے۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم کا اصل ہدف اکتوبر میں جاپان میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔