کراچی سے سوات جانے والی بس حادثے کا شکار، 8 افراد جاں بحق

چکوال: شہر قائد سے سوات جانے والی بس موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب کھائی میں گرگئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کو حادثہ موٹروے نیلہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا، مسافر بس کراچی سے سوات جارہی تھی، جس میں قریباً 50 مسافر سوار تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

8 Passenger KilledBus Accident