کراچی: برطانوی شاہی بحریہ کی پہلی مسلم کیپٹن بننے والی دردانہ انصاری کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ ناصرف پاکستانی اداکارہ و سیاست دان گل رعنا کی بہن بلکہ گلوکار و اداکار عاصم اظہر کی خالہ بھی ہیں۔
دردانہ صدیقی برطانوی رائل نیوی کی پہلی مسلم اور پاکستانی کیپٹن بن گئیں۔
عاصم اظہر نے ٹویٹر پر خالہ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور مداحوں کو خالہ کی برطانوی رائل نیوی میں پہلی مسلمان اور پاکستانی کیپٹن بننے کا بتایا۔
عاصم اظہر نے ٹویٹ میں لکھا کہ آج کا دن ناصرف میرے اور میرے اہل خانہ بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ دردانہ انصاری دنیا کی پہلی مسلم اور پاکستانی خاتون ہیں جنہیں برطانوی شاہی بحریہ میں کیپٹن کے عہدے پر فائز کیا گیا جب کہ عہدے کی منظوری ملکہ برطانیہ کی جانب سے دی گئی ہے۔
عاصم اظہر نے خالہ کے کیپٹن بن جانے پر فخر کا اظہار بھی کیا۔