اسلام آباد: برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینیک راب پاکستان پہنچ گئے، وہ آج طورخم بارڈر جائیں گے۔
برطانوی وزیر خارجہ قطر سے پاکستان نورخان ایئربیس پہنچے، برطانوی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ دو روزہ دورے کے دوران اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
برطانوی حکومتی ذرائع کے مطابق ڈومینیک راب آج (جمعہ) طورخم سرحد کا دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ دیگر برطانوی حکام بھی ہوں گے۔ طورخم بارڈر کے دورے کا مقصد افغان مہاجرین کی صورت حال کا جائزہ لینا ہے۔
پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ڈومینیک راب برطانوی حکام کو افغان مہاجرین کے بارے میں بریف کریں گے۔