برازیل کے لیجنڈ فٹ بال پلیئر پیلے کو ساؤ پالوکے اسپتال کےآئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق رواں ماہ ماہ پیلے کی بڑی آنت کا ٹیومر نکالا گیا تھا چند دن قبل انہیں آئی سی یو سے باہر منتقل کیا گیا لیکن طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔
فٹ بال پلیئر پیلے کافی عرصہ سے بیمار ہیں اور بغیر مدد کہ چل پھر نہیں سکتے۔
دنیا میں فٹ بال کے بہترین کھلاڑی تصور کیے جانے والے80 سالہ پیلے کچھ سالوں سے صحت کے مسائل میں گھرے ہیں اور کئی بار ہسپتال میں داخل ہو چکے ہیں۔
تین ورلڈ کپ (1958، 1962 اور 1970 میں) جیتنے والے تاریخ کے واحد کھلاڑی 1968 میں 17 سال کی عمر میں دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے جب فائنل میں انہوں میزبان سیوڈن کے خلاف دو گول کیے۔
1977 میں ری ٹائر ہونے سے قبل وہ ایک ہزار سے زائد گول سکور کر چکے تھے