لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والےدھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکا اللہ ہوچوک کے قریب ہوا جس سے قریبی گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاریا ہے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان نے کہا کہ ‘اب تک ہم یہ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ آیا دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا یا سلنڈر دھماکا تھا’۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ دھماکےسے 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور دیگر افراد کے زخمی ہونے کا بھی امکان ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔