نئی دہلی: بھارت کی ریاست تریپولا میں حکمران جماعت بی جے پی کا رہنما یادیو لال ناتھ پارلیمنٹ اجلاس کے دوران اپنے موبائل پر فحش فلم دیکھتے ہوئے پکڑا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسمبلی میں بجٹ سیشن ہورہا تھا تاہم یادیو لال ناتھ کو فحش فلم دیکھتے ہوئے ساتھی ارکان نے دیکھ لیا اور اسپیکر کی توجہ اس جانب مرکوز کروائی۔
رپورٹس کے مطابق اسپیکر نے یادیو لال ناتھ کو نازیبا فلم دیکھنے سے منع کیا، جس کے جواب میں رکن اسمبلی بغیر کوئی وضاحت یا معذرت کیے پارلیمنٹ سے اٹھ کر چلے گئے۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی اس حرکت کے بعد سوشل میڈیا سمیت بھارتی عوام میں بھی شدید غصہ پایا جارہا ہے۔
اپوزیشن سمیت تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں نے نریندر مودی کی جماعت کے رکن کی اس حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔
اس کے علاوہ یادیو لال ناتھ کی اس حرکت پر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔