وزیرخارجہ بلاول کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

نیویارک : پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے درمیان اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت میں ملاقات ہوئی ہے۔
اس ضمن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھاکہ بلاول کے ساتھ پاکستان اورامریکا کی درمیان مضبوط تجارت اوراقتصادی تعاون پربات ہوگی۔بلنکن نے کہا کہ علاقائی سیکیورٹی پرگفتگوبھی ملاقات میں شامل ہے، پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ، امریکا اس سے بھی بہترتعلقات کا خواہش مند ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سیکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہے جس کا پوری دنیاکو سامنا ہے۔
بلنکن نے کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد فوڈسیکیورٹی کا مسئلہ شدید ہوچکا ، اس سےمزید 40 ملین لوگ فوڈ سیکیورٹی کے مسائل کا شکار ہوئے، فوڈ سیکیورٹی کے مسئلے سے نمٹنے کی خاطر ہم اکٹھے ہورہےہیں، اس مسئلےسے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی کوششوں میں پاکستان کی شمولیت پرشگرگزارہیں،دوطرفہ معاشی اورتجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی سیکیورٹی پرتوجہ مرکوز ہے۔
دوسری جانب ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وسیع البنیاد اور کثیر الجہتی پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔

American foreign Ministerantony blinkenBilawal Bhutto zardarimeetPakistan Foreign Minister