الیکٹورل کالج نے جوبائیڈن کو فاتح قرار دے دیا!

واشنگٹن: امریکی الیکٹورل کالج نے بالآخر ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو حالیہ صدارتی انتخابات میں فاتح قرار دے دیا۔
امریکی الیکٹورل کالج کی جانب سے جوبائیڈن کو فاتح قرار دیے جانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شکست تسلیم کرنے سے انکار کے باعث پیدا ہونے والی مخمصے کی صورت حال اب ختم ہوگئی ہے۔
دوسری جانب الیکٹرول کالج کے اعلان کے بعد نومنتخب صدر جوبائیڈن نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ اس قوم میں جمہوریت کی شمع بہت پہلے جل چکی تھی، جسے نہ تو کوئی وبا اور نہ ہی اختیارات کا ناجائز استعمال بجھا سکتا ہے۔
جوبائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں سیاستدان خود اقتدار میں نہیں آتے بلکہ عوام انہیں اقتدار سونپتے ہیں جب کہ اس جنگ میں جمہوریت غالب رہی۔
جوبائیڈن نے انتخابات کی نگرانی کرنے والے تمام کارکنان اور حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات انہوں نے کھلی آنکھوں سے اپنی نگرانی میں کروائے جو صاف اور شفاف تھے۔
خیال رہے امریکا کے صدارتی انتخابات میں 538 میں سے ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو 306 اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو 232 ووٹ ڈالے گئے۔

Americaelectrol collegeJoe bidentrump lostWins