اوسلو: پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروے کپ میں انڈر 15 کا فٹ بال ٹائٹل جیت لیا۔
ناروے کپ میں انڈر 15 ایونٹ میں شریک بیٹر فیوچر پاکستان کی ٹیم لیاری کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، بیٹر فیوچر کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی اور ہر میچ میں حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔
فائنل میں اس نے ناروے کے کلب یووک لین کو 0-2 سے شکست دی۔
بیٹر فیوچر کی جانب سے دونوں ہاف میں ایک، ایک گول ہوئے، ٹیم کی جانب سے ایک گول احمد علی اور دوسرا گول اویس نے اسکور کیا۔
ناروے میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ میں دنیا کے 30 سے زائد ملکوں سے سیکڑوں ٹیمیں مختلف ایج گروپس میں شریک تھیں۔