پنجاب میں بسنت منانے کی تجاویز مسترد، سخت کارروائی ہوگی

لاہور: ماضی میں بسنت کے موقع پر کئی گھرانوں میں صف ماتم بچھ جاتی تھی، اس کی وجہ پتنگ کا خونی کھیل تھا۔ پھر اس پر پابندی عائد کردی گئی اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اس بار بھی بسنت منانے کی تجاویز مسترد کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے فروری میں بسنت منانے کی تجاویز مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے جان لیوا کھیل کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کردیں۔
وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی لااینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران فروری میں بسنت منانے کی تجاویز دی گئیں، جنہیں مکمل طور پر مسترد کردیا گیا۔

وزیر قانون پنجاب راجا بشارت


وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ کسی صورت پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے خونی کھیل کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔

Basant banLaw MinisterPunjabRaja Basharat Ali