کراچی: بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
بختاور بھٹو زرداری نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا 2 اپریل کو 5 روز قبل ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ (الگ تھلگ) کرلیا اور اب وہ آرام کررہی ہیں۔
I tested positive for Covid19 on April 2nd – isolating and recovering?. Just a reminder to keep being cautious, call people out if their masks don’t cover their nose, get vaccinated & help those less fortunate to get vaccinated too. May Allah keep us all safe. Aameen
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) April 7, 2021
بختاور بھٹو زرداری نے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا اور ماسک صحیح طرح پہننے کا کہا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یاددہانی کروائی کہ ماسک پہنیں، ویکسی نیشن کروائیں اور ان لوگوں کی مدد کریں جو ویکسی نیشن نہیں کرواسکتے۔ اللہ ہم سب کو سلامت رکھے آمین۔
خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ جان لیوا کورونا وائرس نے آج بھی 102 افراد کی جان لے لی جب کہ 4 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔