اسلام آباد: وطن عزیز پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ بابر کروز میزائل 1 بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ بابر کروز میزائل 1 بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
بابر کروز میزائل بی 1 کے کامیاب تجربے پر صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیف نے سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔
بابر کروز میزائل بی 1 کے تجربے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن جنرل ندیم ذکی منج کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ پاکستان کی اسٹرٹیجک ڈیٹرنس کو مزید مضبوط کرے گا۔
ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن نے سائنس دانوں اور انجینئرز کو کروز میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارک باد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل لانچنگ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹرٹیجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، اسٹرٹیجک فورسز، سائنس دانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔