سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ورلڈ کپ الیون کا کپتان بابر اعظم کو مقرر کیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اپنی ورلڈ کپ الیون کا کپتان بابر اعظم کو ہی مقرر کیا ہے، ٹاپ پر جوز بٹلر اور ڈیوڈ وارنر موجود ہیں، تیسرا نمبر بابر اور چوتھے نمبر پر مچل مارش موجود ہیں، ایڈین مارکرم، مارکس اسٹوئنس، معین علی، ہاسا رنگا، اینرچ نورکیا، ایڈم زمپا اور ٹرینٹ بولٹ ٹیم میں موجود ہیں۔
اعزازی ممبران میں پاکستان کے رضوان، شاہین اور آصف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔