اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ملک میں بسنے والے سکھ اور ہندو نوجوانوں کے لیے بابا گرو نانک اسکالر شپ پروگرام کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کی مطابق اس اسکالر شپ کا اجرEvacuee Trust Property Board (ETPB) کی جانب سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد اقلیتی کمیونٹی کے باصلاحیت نوجوانوں کو سامنے لانا ہے۔
پروگرام کا ٹارگیٹ وہ نوجوان ہیں، جو صلاحیت کے باوجود مالی وسائل نہ ہونے کے باعث اپنا تعلیمی سلسلہ جاری نہیں رکھ پاتے۔
اسکالر شپ کا فورم یہاں سے ڈاؤن کرنے کے علاوہ ویب سائٹ کے لنک سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔