کینبرا: آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے ایک اسکول میں باؤنسی کاسل ہوا میں معلق ہونے سے 4 بچے ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے ایک پرائمری اسکول میں باؤنسی کاسل تیز ہواؤں کے باعث زمین سے 10 میٹر اوپر اٹھ گیا جس کے نتیجے میں 4 بچے ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ باؤنسی کاسل اسکول میں سال کے اختتام پر ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں لایا گیا تھا۔
اس افسوس ناک حادثے پر آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔