کراچی: ڈاکٹر آصف فرخی کا مطالعہ بے حد وسیع تھا، انہوں نے افسانہ نگاری پر خصوصی توجہ دی اور معیاری تراجم کیے، انہوں نے کے ایل ایف کی طرح ڈالی، دنیا زاد کا وبا نمبر خاصے کی چیز ہے۔
ان خیالات کا اظہار معروف فکشن نگار، صحافی اور مترجم، سید کاشف رضا اور معروف ڈراما نگار اور ناول نویس رفاقت حیات نے آن لائن سیشن میں کیا۔
خیال رہے کہ ممتاز فکشن نگار، مترجم، مدیر دنیا زاد اور منتظم ڈاکٹر آصف فرخی کا رواں برس انتقال ہوا۔ ان کا شمار اردو کے اہم ترین تخلیق کاروں میں ہوتا ہے۔