آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقے جبرائیل اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھا۔
آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کے معاملے پر 27 ستمبر سے جھڑپیں جاری ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کی گئی گولا باری اور میزائل حملوں میں اب تک 700 کے قریب فوجی اور شہری ہلاک ہوچکے۔
گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان دوسری مرتبہ عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا جس کے بعد دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ رک گیا۔
پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اردو میں لکھا کہ ’آرمینیائی قبضے سے آزاد ہوئے آذربائیجان کے جبرائیل میں دی گئی ’اذان‘ کی پہلی اواز۔‘
علی علی زادہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ آذری فوج نے آرمینیا سے آزاد کرائے گئے شہر ’فضولی‘ میں آذربائیجان کا قومی پرچم لہرا دیا۔