اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 15 فیصد برقرار

کراچی: بینک دولت پاکستان نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ یا کمی نہیں کی اور 15 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ مہنگائی کی صورت حال توقعات کے مطابق ہے، شرح سود میں اضافہ دیگر ایمرجنگ مارکیٹس سے مطابقت رکھتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق بیرونی دباؤ اور روپے کو استحکام دینے کی خاطر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو روکا جائے۔
دھیان رہے کہ گزشتہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 24.93 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

announceMonetary policyState Bank of Pakistan