علامہ اقبال کے یوم ولادت پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم ولادت 9 نومبر 2023 کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبربروز جمعرات کو ملک بھر میں تعلیمی ادارے، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔
یوم اقبال کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے تقاریب منعقد کی جائیں گی، جس میں علامہ اقبال کی شخصیت، جدوجہد آزادی میں ان کی خدمات اور شاعری پر روشنی ڈالی جائے گی۔ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1876 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ فارسی اور اردو کے مایہ ناز شاعروں میں سے ایک تھے۔ آپ کا کلام آفاقی فکر کا حامل ہے، جس میں امت مسلمہ کی فکری و ذہنی تربیت کی خاطر بے پناہ مواد موجود ہے۔

 

9th NovemberGovt of Pakistan Announced Public HolidayIqbal DayNotification release