انسانی حقوق اور آرٹ: HFH کا آواز بے زباں کے دفتر کا دورہ

کراچی: بے زبان جانوروں کی آواز بننے کے لیے HFH – Hands For Help کے رضاکاروں نے آواز بے زباں کے دفتر کا رُخ کیا، جہاں آرٹ ایکٹویٹیز کے ذریعے جانوروں کے حقوق سے متعلق آگاہی اور شعور بیدار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج HFH – Hands For Help کی ٹیم اپنے بانی اور چیئرمین معاذ شفیق کی سربراہی میں اقرا یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں قائم آواز بے زباں کے دفتر میں تنظیم کے عہدے داراں سے ملاقات کی اور مستقبل میں ساتھ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر HFH – Hands For Help کے چیئرمین، معاذ شفیق نے وائس آف سندھ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ہیلتھ، ایجوکیشن، بنیادی ضروریات اور لگژری آئٹمز کے میدان میں کام کررہے تھے، البتہ اب وہ جانوروں کے حقوق کے لیے بھی کام کرنے کا ارادہ رکھتے اور اسی مقصد کے لیے یہاں آئے ہیں۔
اس موقع پر انھوں نے آواز بے زباں کی صدر، سدرہ قمر اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی اور ان کے تجربات سے استفادہ کیا۔

معاذ شفیق نے وائس آف سندھ کے دفتر کا بھی دورہ کیا، جہاں انھوں نے وائس آف سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈاکٹر عمیر ہارون سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عمیر نے ان کی کاوش کو سراہتے ہوئے انھیں تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

ڈاکٹر عمیر ہارون، سدرہ قمر اور معاذ شفیق

اس دوران HFH – Hands For Help کے رضاکاروں کا آرٹ ورک سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
یاد رہے کہ آواز بے زباں کا مقصد شہر کی سڑکوں پر موجود جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔ اس کا قیام ایک سال قبل عمل میں آیا تھا۔ ادارہ سدرہ قمر کی سربراہی میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

animal rightsHands For Helpآواز بے زباں