واشنگٹن: ہالی وُڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کیپٹل ہل کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہالی وُڈ کی مقبول اداکارہ اور اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے مہاجرین انجلینا جولی نے واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کا دورہ کیا۔
اداکارہ نے اپنے دورے میں امریکی سینیٹرز سے ملاقات کی اور امریکا سمیت دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔
انجلینا جولی نے خواتین کے خلاف تشدد کے قانون VAWA کی تجدید، ایف بی آئی اصلاحات سمیت بنیادی حقوق اور تحفظ پر زور دیا۔
انجلینا جولی کافی عرصے سے اقوام متحدہ سے منسلک ہیں اور وہ اس ضمن میں دُنیا کے مختلف خطوں کے کئی دورے کرچکی ہیں۔