واشنگٹن: پہلی اور دوسری عالمی جنگوں، اسپینش فلو اور کووڈ 19 جیسی عالمی وباؤں اور گریٹ ڈیپریشن جیسے تاریخی واقعات سے گزر کر پار ہونے والی معمر امریکی خاتون 115 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
آئیووا کی رہائشی بیسی ہینڈرکس نامی 115 سالہ خاتون کو معمر ترین امریکی قرار دیا جاتا تھا۔
بیسی ہینڈرکس 7 نومبر 1907 کو پیدا ہوئی تھیں اور انہیں لاس اینجلس کے گیروئنٹولوجی ریسرچ گروپ کی جانب سے امریکا کے معمر ترین شخصیت قرار دیا گیا تھا۔
دھیان رہے کہ اپنی طویل عمر کے باعث بیسی ہینڈرکس میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہتی تھیں۔