حیفا: اسرائیل میں 900 سال پرانی اور صلیبی جنگ میں استعمال ہونے والی ایک تلوار دریافت ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے شمالی علاقے حیفا کے ساحل کے قریب ایک غوطہ خور کو قدیم تلوار ملی ہے ، جس کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تقریباً نو سو سال پرانی ہے اور صلیبی جنگوں میں استعمال ہوئی ہے ۔شوقیہ غوطہ خور شلومی کزین کو 3.3 فٹ لمبی اور لوہے سے بنی یہ قدیم تلوار حیفا کے ساحل کے قریب پیراکی کے دوران اتلے پانی میں ملی، جو کسی صلیبی جنگجو کے زیر استعمال تھی۔
غوطہ خور نے تلوار کے ساتھ دیگر نوادارات بھی دریافت کئے ، تلوار سالم حالت میں ہے اور اس کی سطح پر سمندری مادوں کی تہہ جمی ہوئی ہے ۔ اسرائیلی میرین آرکیالوجی یونٹ کے سربراہ کوبی شاروٹ کا کہنا ہے کہ جس مقام سے یہ تلوار دریافت ہوئی ہے پرانے زمانے میں یہ ساحل سمندری طوفانوں کے دوران جہازوں کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔