واشنگٹن: امریکا میں اب بھی پولیس اہلکار تشدد کے پرانے طریقوں سے خود کو باز نہیں رکھ سکے ہیں۔
واشنگٹن میں پولیس اہلکار پھر 2 مظاہرین کی گردن پر گھٹنے رکھ کر بیٹھ گئے، اس موقع پر مظاہرین کے ساتھیوں نے مداخلت کرکے دونوں افراد کو پولیس تشدد سے بچایا۔ سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی موت پولیس اہلکار کی جانب سے اُس کی گردن پر گھٹنا رکھنے کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی تھی، تاہم امریکی پولیس اب بھی وہی طریقہ استعمال کررہی ہے۔
دھیان رہے کہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے بعد امریکا بھر میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد کئی ریاستوں میں پولیس کے محکمے میں اصلاحات متعارف کروائی گئی تھیں لیکن اب بھی امریکا بھر میں اس طرح کے واقعات میں کمی نہیں آرہی ہے۔