ایس او پیز کے تحت مساجد کھلی رہیں گی، تراویح ہوں گی: علامہ طاہر اشرفی

لاہور: علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت مساجد بند کرنے نہیں جارہی، ایس او پیز پرعمل کرتے ہوئے مساجد کھلی رہیں گی، رمضان میں تراویح بھی ہوں گی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ حکومت مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں مصروف ہے۔ علما نے فتویٰ دیا ہے کورونا ویکسین لگوائی جائے، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں جہالت ہے، جس نے ایک انسان کو بچایا، اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں امن نہیں ہوگا۔ وزیراعظم مستقبل قریب میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

Allama Tahir AshrafiRamzan ul Mubarakspecial advisor to PM