سابق صدر ایوب خان کے پوتے مستعفی

پشاور: سابق صدر پاکستان فیلڈمارشل ایوب خان کے پوتے اکبر ایوب نے خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا، وزیراعلیٰ کے پی کے نے اُن کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کے مطابق وزیر بلدیات کا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے منظور کرلیا ہے، جس کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔


ایوب خان کے پوتے اکبر ایوب کا استعفیٰ سے متعلق کہنا تھا کہ صحت اور حلقہ میں مصروفیات کے باعث ذمے داریاں مزید جاری نہیں رکھ سکتا، اپنے حلقہ انتخاب اور صحت پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ اکبر ایوب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں خدمات کی انجام دہی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

Akbar AyubAyub khanGrand sonlocal govt minister KPKresign