کراچی: شوبز کی دُنیا میں اداکار اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کی دوستی کے بڑے چرچے رہتے ہیں، دونوں دیرینہ دوست کئی پروجیکٹس میں عرصہ دراز سے مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔
دونوں کا شمار ٹی وی کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے اور ان کا کیریئر تین عشروں پر محیط ہے۔ اعجاز اسلم نے اپنے دوست فیصل قریشی سے چھیڑ خانی کرتے ہوئے انہیں مردوں کا ماہ نور بلوچ قرار دیا ہے۔
اداکارہ ماہ نور بلوچ 51 برس کی ہوگئی ہیں لیکن آج بھی وہ نوجوان اور پُرکشش نظر آتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ناصرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ کئی اداکار بھی اکثر ان کی عمر سے متعلق دلچسپ تبصرے کرتے رہتے ہیں۔
Aadmiyon k mahnoor baloch with the real mahnoor baloch ?? stay tuned for more #weareback #fun #funnyvideos #funny #entertainment #entertaining #staytuned #more #moretocome #aijazaslam #faysalqureshi #mahnoorbaloch …. @arydigitalasia @faysalquraishi @Jerjees pic.twitter.com/NM7606n9wi
— aijaz aslam (@aijazz7) July 2, 2021
اعجاز اسلم نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ساتھ اداکار فیصل قریشی اور ماہ نور بلوچ ہیں، وڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ مردوں کے ماہ نور بلوچ حقیقت کی ماہ نور بلوچ کے ہمراہ۔ اعجاز اسلم نے اس وڈیو کو ناصرف ماہ نور بلوچ اور فیصل قریشی کو ٹیگ کیا بلکہ مزاحیہ وڈیو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔