کراچی: احمد شاہ ایک بار پھر بھاری اکثریت سے انتخابات میں کامیاب ہوکر صدر منتخب ہوگئے۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر کی نشست پر محمد احمد شاہ 1977 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔ ان کے مدمقابل امیدوار نجم الدین شیخ صرف 185ووٹ حاصل کرسکے۔
منورسعید 1953 ووٹ کے ساتھ نائب صدر، پروفیسر اعجاز فاروقی 1942 ووٹ کے ساتھ سیکریٹری، نورالہدیٰ 1891 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکریٹری، قدسیہ اکبر 1939 ووٹ لے کر خازن منتخب ہوئیں۔
گورننگ باڈی میں ہمامیر، ایس ایم قیصرسجاد، محمداقبال لطیف، عنبرین حسیب عنبر، غازی صلاح الدین، سید ساجد حسن، محمدایوب شیخ، اخلاق احمد خان، امجد حسین شاہ، عبداللہ سلطان، فرخ تنویر شہاب اور امجد سراج میمن منتخب ہوئے۔