انتخابات میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کو گرفتار کریں گے، احمد شاہ

کراچی: سندھ کے نگراں وزیر اطلاعات احمد شاہ کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران اسلحے کی نمائش کرنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کریں گے۔
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد شاہ نے کہا کہ کل لاڑکانہ میں ڈی سیز اور محکموں کے عہدیدار سے ملاقات کی، انتخابات کے دوران اسلحے کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے، اسلحے کی نمائش پر گرفتار کریں گے اور ایف آئی آر بھی کاٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کچے کے آس پاس کے علاقوں میں عارضی پولنگ اسٹیشنز بنائے جارہے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں بیلٹ پیپرز پہنچ چکے ہیں، کراچی میں بھی انتخابی سامان کل سے تقسیم ہونا شروع ہوجائے گا، آج ایپکس کمیٹی میں اعلیٰ قیادت سمیت تمام ایجنسیز کے نمائندگان موجود تھے، انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کل سے الیکشن سیل فعال کردے گا، پورے سندھ کی خبریں الیکشن سیل سے ملیں گی۔

 

Ahmed ShaharrestCaretaker Minister SindhGeneral electionweapons