کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر بھی پہلے نیوزی لینڈ اور اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سیریز منسوخی کے اعلان سے افسردہ دکھائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ پاکستان کے شائقین کرکٹ کے لیے افسردہ ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ہم سو فیصد اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
صبا قمر نے یہ بھی لکھا کہ انشاءاللّٰہ ہم جلد دوبارہ مضبوط ہو کر اٹھیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ نے ون ڈے میچ شروع ہونے سے کچھ لمحات پہلے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے سیریز کی منسوخی کا اچانک اعلان کیا تھا۔
اب انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی سیکیورٹی خدشات کا بہانہ کرتے ہوئے اپنی مینز اور ویمنز ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے