ولی احمد زئی برطرف ہیبت اللہ افغانستان کے نئے آرمی چیف مقرر

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے آرمی چیف ولی احمد زئی کو عہدے سے ہٹا دیا، ان کی جگہ ہیبت اللہ کو آرمی چیف مقرر کیا ہے۔
امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کی صورت حال انتہائی تیزی کے ساتھ بدل رہی ہے۔ افغانستان میں جنگ کا بازار گرم ہے، افغان فورسز اور طالبان کئی علاقوں میں آمنے سامنے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے 9 ویں صوبائی مرکز فیض آباد پر بھی قبضہ کرلیا۔ قندوز سے کابل آنے والی شاہراہ پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا۔ مزار شریف کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے، نواحی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی شمالی علاقوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے خود مزار شریف پہنچ گئے، معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے افغان فوج کی مختلف محاذوں سے پسپائی کے سبب آرمی چیف ولی احمد زئی کو عہدے سے ہٹایا ہے۔

Haibatullah Ali zaiNew Afghanistan Army chief appointWali ahmed zai remove