فلمی دُنیا میں رہنے والے بھارتیوں کو پاک فوج نے حقیقت بتادی، بہروز سبزواری

کراچی: سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بھارت سے معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے جنگ میں پاک افواج کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔
انہوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر یومِ تشکر مناتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا، انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، اللہ کا بڑا کرم ہے، اللہ کا بڑا انعام ہے اور سب سے اہم پاک افواج زندہ باد۔
بہروز سبزواری نے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے کیا بہترین کام کر کے دکھادیا، طبیعت خوش کردی۔ انہوں نے وسیم بادامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل بات یہ ہے کہ فلمی دنیا میں بڑا دم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ بھارت کے سارے لوگ چاہے سیاستدان ہوں، افواج ہوں یا اداکار، وہ سب فلمی دنیا میں رہتے ہیں لیکن رئیلٹی اب معلوم ہوئی ہے ان کو کہ حقیقت کیا ہوتی ہے اور یہ ہماری پاک افواج نے ان کو بتایا ہے، پاکستان مستحکم ہے اس نے اور عوام نے بتایا۔

behroze sabzwariFilmy WorldPak ArmyRealitySenior ActorTalk About India