کراچی: مقامی عدالت نے میڈیا انڈسٹری کی معروف شخصیت اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شرقی نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف مرحوم کی بیٹی دعا عامر کی اپیل پر سماعت کی۔
عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا جو ایک شہری کی درخواست پر جاری کیا گیا۔
عامر لیاقت کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی اوران کی بیٹی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔