کینبرا: دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری کو اگاکر نیا ریکارڈ قائم کردیا گیا۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ایک فارم نے دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری اگائی ہے، جو جسامت میں ایک پنگ پونگ گیند جتنی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بلیو بیری کو رواں سال نومبر میں فارم سے توڑا گیا تھا جس کے بعد سے بلیو بیری کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے فریزر میں محفوظ کیا گیا۔
یہ بلیو بیری 4 سینٹی میٹر چوڑی اور وزن میں 20.4 گرام یعنی دس بلیو بیریز کے جتنی ہے، جس نے مغربی آسٹریلیا میں اگنے والی 16.2 گرام کی پچھلی بلیو بیری کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بلیو بیری عوامی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کوسٹا گروپ کی جانب سے اگائی گئی ہے، کیونکہ لوگ دکھنے میں بڑی بلیو بیری کھانا چاہتے ہیں۔