عراقی اسپتال کے کورونا آئسولیشن سینٹر میں آتشزدگی، 52 افراد ہلاک

بٍغداد: جنوبی عراق کے شہر ناصریہ کے اسپتال میں کورونا سے متاثر مریضوں کے ایک آئسولیشن سینٹر میں آگ لگنے سے کم از کم 52 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
عرب نیوز اور فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقع ناصریہ کے الحسین اسپتال میں پیش آیا ہے۔ مریضوں کو وہاں سے نکالا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی وڈیوز میں اسپتال سے گہرے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ مقامی شہری دفاع کے حکام نے آگ پر قابو پا لیا۔
جنوبی عراق میں حکام نے ذی قار گورنریٹ میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔ چھٹی پر گئے ڈاکٹروں کو طلب کر لیا گیا۔
اے ایف پی کے مطابق عراق کے حکام صحت نے بتایا کہ ’تین ماہ میں عراق کے اسپتال میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔‘
اپریل میں بغداد کے ایک اسپتال میں لگنے والی آگ سے 82 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوئے تھے۔
محکمہ صحت کے ایک عہدیدار حیدر الزامل نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’آگ کوویڈ آئسولیشن سینٹر میں لگی ہے۔‘
’آئسولیشن وارڈ میں موجود افراد جھلس کر ہلاک ہوئے، سرچ آپریشن جاری ہے، ہسپتال کی عمارت میں متاثرین کے پھسنے رہنے کا خدشہ ہے۔‘
بتایا جا رہا ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں 60 مریضوں کی گنجائش تھی۔

A fire at an Iraqi hospital's Corona Isolation Center has killed at least 52 people