82 سالہ خاتون رواں ماہ خلاء میں جائیں گی

واشنگٹن: ایک 82 سالہ بزرگ خاتون خلا باز جیف بزوز کی کمپنی بلیو اوریجن کے خلائی مشن میں شامل ہوں گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 82 سالہ والی فنک نے 1960ء میں خلائی تربیت حاصل کی تھی۔
انہیں اس وقت خاتون ہونے کی وجہ سے خلائی سفر پر نہیں لے جایا گیا تھا۔
والی فنک 20 جولائی کو دنیا کی ضعیف العمر ترین خلاء باز بن جائیں گی۔
والی فنک کے ساتھ ارب پتی جیف بزوز، بھائی مارک بزوز اور ایک اور شخص ہوں گے۔
چوتھے خلاء باز نے 28 ملین ڈالر کی نیلامی جیت کر اس خلائی سفر کے لیے نشست خریدی ہے

82-year-old wally Funk will launch for space