تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر 8 ہاتھی ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام میں ہاتھیوں کا جھنڈ ریلوے پٹری عبور کرنے کی کوشش میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرین ڈرائیور نے ہاتھیوں کے جھنڈ کو دیکھ کر ایمرجنسی بریک لگائے لیکن ہاتھیوں کو نہیں بچا سکا۔
تیز رفتار راجدھانی ایکسپریس ہاتھیوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی اور انجن سمیت 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔
البتہ اس افسوس ناک حادثے میں 8 ہاتھی ہلاک اور ہاتھی کا ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ رات 2 بجے پیش آیا تھا۔
ہاتھی کے زخمی بچے کو جانوروں کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
یہ ٹرین جس ٹریک پر سے گزر رہی تھی وہ جنگل کے قریب ہے اور مختلف جانور ٹولیوں کی شکل میں اکثر یہاں سے گزرتے رہتے ہیں۔
انسانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی اور جنگلات کے کٹاؤ نے جنگلی حیات کے لیے زمین تنگ کردی ہے اور محفوظ جگہ منتقلی کے دوران یہ جانور ایسے حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

8 Elephant KilledhitIndiaTrain