واشنگٹن: امریکا نے چین کے خلاف تازہ کارروائی میں تین چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا، ان پر ویزا فراڈ اور چینی افواج کے ساتھ منسلک ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک تین افراد زیر حراست ہیں اور ایف بی آئی چوتھے چینی باشندے کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے، امریکی اداروں نے مزید 25 چینی افراد سے پوچھ گچھ بھی کی، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کی چین کی مسلح افواج کے ساتھ غیر اعلانیہ وابستگی ہے۔
امریکا نے ہیوسٹن شہر میں چینی قونصل خانہ بند کردیا، اب چینی شہریوں کے خلاف تازہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب چند روز قبل ہی امریکی وزیر دفاع کا یہ بیان آیا تھا کہ امریکا پورے ایشیا میں اپنی فورسز کو تیار کررہا اور ان کی ازسرنو تعیناتی عمل میں لارہا ہے، تاکہ چین کے ساتھ ممکنہ مقابلے کے لیے تیار ہوا جاسکے۔